کاش میں ملتان سلطان کے ساتھ ہوتا : شاہدآفریدی

سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے ابو ظہبی میں ملتان سلطانز کی بڑی کامیابی کے بعد اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا یاد کرتے ہوئے کہا کے کاش وہ بھی ابھی ابو ظہبی میں اپنی ٹیم کے ساتھ ہوتے ۔

ملتان سلطانز کی فرنچائز کے مالک علی ترین نے ٹویٹ کیا کہ انہیں بھی شاھد آفریدی کی یاد آتی ہے اور انہیں ایک اور فائنل میں کھیلتے دیکھ کر خوشی ہوتی ۔

شاہد آفریدی نے علی ترین کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی سب کو یاد کرتے ہیں اور انکی خواہش ہے کہ وہ ابوظہبی میں ان تمام کے ساتھ موجود ہوں ۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1407479896163631105

آفریدی نے ٹیم کو نیک خواہشات بھیجتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ملتان سلطان معیاری کرکٹ کھیلے گی اور جمعرات کو پشاور زلمیس کے خلاف اپنا آئندہ فائنل میچ جیت کر بے حد خوشی کا سبب بنے گی ۔

ایک اور ٹویٹ میں ، آفریدی نے کہا کہ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین یہ ایک بہت بڑا فائنل ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ اسلام آباد یونائیٹڈ سیمی فائنل میں کافی دباؤ میں تھی ، خاص طور پر جب انہیں سٹرائیک کی ضرورت تھی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button