موسم کیسا رہے گا

محکمہ موسمیات سے حاصل ہونے والی موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق  بدھ سے  جمعہ کے دوران ملک کے  بیشتر بالائی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک  جبکہ میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

جمعہ کی شام یا رات سے اتوار کے دوران  کشمیر ،گلگت بلتستان،استور،خرمند،گانچی اورشِگر ،اسلام آباد،شمال مشرقی پنجاب ،راولپنڈی،مری،اٹک،چکوال،جہلم ،گوجرانوالہ،گجرات،حافظ آباد،منڈی بہاؤ الدین،نارووال ،سیالکوٹ،لاہور،قصور،دیر،مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور،پشاور،نوشہرہ،مردان،بونیر،شانگلہ اور کوہستان میں  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی پیش گوئی ہے،اگلے تین دن صوبہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اور خشک ہی رہے گا۔

اس دوران کرچی میں رات اور صبح کو اوقات میں  بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button