عرفات اور مزدلفہ کیسے جائیں؟

حج بیت اللہ کے لیے عازمین  کی مکہ مکرمہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔مناسک حج کا آغاز ہوگیا ہے۔طواف القدوم کے دوران "لبیک اللّھم لبیک”(میں حاضر ہوں اللہ )کی صدائیں گونج  اُٹھیں۔

اس سال کورونا وبا کے باعث مسجد الحرام میں داخلے کےلیے  6 ہزار عا زمین پر مشتمل گروپ بنائے گئے ہیں۔

ہر تین گھنٹے کے بعد ایک گروپ مسجد الحرام میں داخل ہورہا ہے۔طواف قدوم کی تکمیل کے بعد عازمین  بسوں کے ذریعے جمرات پل تک جائیں گے۔

وہاں سے عازمین منیٰ پہنچ رہیں ہیں ۔پہلا پڑاؤ منیٰ میں ہوگا ۔جہاں پیر کوحج کا رکن اعظم  وقوف عرفہ ادا ہوگا ،مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا۔

مسجد الحرام سے میدان عرفات اور مزدلفہ پیدل جانے پر پابندی ہوگی۔عازمین کے لیے خصوصی بس سروس چلائی جائے گی۔

کورونا کے باعث اس سال بھی 60 ہزار مقامی افراد ہی حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ کورونا وائرس نے لاکھوں لوگوں کو دو سال سے مکہ آنے سے روک رکھاہے۔

 اس سال اور پچھلے سال صرف سعودی عرب کے لوگوں کو حج کی ادائیگی کے لیے  مکہ آنے کی اجازت  دی گئی۔ پچھلے سال کی نسبت اس سال مزید لوگوں کو کعبہ جانے کی اجازت ملی ہے۔ اس سال  60،000 مسلمانوں کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے ارض مقدس آنے کی اجازت ملی  ہے۔ پچھلے سال صرف 1000 افراد کو آنے کی اجازت تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button