شاہ رخ خان کا باڈی گارڈ ماہانہ کتنے پیسے لیتا ہے

ممبئی : مشہور بھارتی اداکار شاہ رخ خان بالی وڈ کنگ کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں جن کے مداحوں کی تعداد بھارت سے باہر بھی پوری دنیا میں موجود ہے ۔

ان مداحوں کی اتنی بڑی تعداد اور شہرت کے باعث شاہ رخ کی سکیورٹی اتنی ہی سخت ہوتی ہے جس کے لیے انہوں نے اپنے لیے ایک ذاتی محافظ بھی رکھا ہوا ہے ۔

مشہور ایکٹر شاہ رخ کے ساتھ ان کے باڈی گارڈ روی سنگھ بھی ہر جگہ دیکھے جاسکتے ہیں چاہے پھر شاہ رخ خان بیٹے آریان سے ملنے آرتھر جیل جائیں یا بیٹے کے کیس کے لیے عدالت چلے جائیں بالی وڈ کنگ کے باڈی گارڈ روی سنگھ ان کے ساتھ ہر جگہ پائے جاتے ہیں ۔

انڈیا کے میڈیا کے مطابق روی سنگھ شاہ رخ خان اور ان کے اہل خانہ کی سکیورٹی ٹیم کے سربراہ کے طور پر تقریباً 10 سالوں سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

اور کیا آ پ جانتے ہیں کے روی سنگھ کی ماہانہ اور سالانہ تنخواہ کتنی ہوگی ؟

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ روی سنگھ کی سالانہ تنخواہ 2 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے جو کہ ماہانہ 22 لاکھ 50 ہزار روپے بھارتی روپے ہے ۔

جبکہ دوسری طرف گزشتہ ہفتے شاہ رخ نے منشیات کیس میں گرفتار بیٹے آریان خان سے جیل میں ملاقات کی تھی ۔

مگر مصدقہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران شاہ رخ نے جیل انتظامیہ سے گھر کا کھانا آریان خان تک لے جانے کا سوال کیا جس پر جیل انتظامیہ نے اداکار کو یہ کہہ کر روک دیا تھا کہ جیل میں گھر کا کھانا لیجانے کے لیے انہیں عدالت کی اجازت درکار ہوتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button