گرمی کا قہر آخر کب تک؟

آج بھی ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ، لاہور  میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ  اور اسلام آباد میں  42 ڈگری سینٹی گریڈ  رہنے کا امکان ہے۔

ڈی جی خان ،جیکب آباد،بہاولنگر، اور دادو میں   آج بھی شدید گرمی کی لہر موجود ہے، کراچی اور کوئٹہ میں بھی موسم گرم اور خشک ہے۔

پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح لاہور میں  آج بھی موسم گرم اور خشک ہی رہے گا،گزشتہ روز بھی لاہور میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا تھا۔

لاہور میں آج کے موسم کے لیے محکمہ موسمیات کی  جانب سے یہی پیشگوئی کی  گئی ہے  کہ آج بھی درجہ حرارت 42 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  صوبہ پنجاب میں گرمی کی موجودہ لہر برقرار رہے گی۔  لاہور ،سیالکوٹ،گوجرانوالہ ،گجرات اور سرگودھا سمیت پنجاب کے وسطی  اور جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں میں  اگلے 24 گھنٹے  میں شدید گرمی  کا امکان ہے۔

کراچی میں موسم کی صورتحال

کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا تھا لیکن  ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کیوجہ سے وہ 40 ڈگری تک محسوس کیا گیا۔

تاہم گزشتہ روز کی طراح آج بھی ہوا میں نمی کاتناسب  60 فیصد سے زائد ہے جسکی وجہ سے پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ پر ہونے کے باوجود  گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے حساب سے محسوس ہوگی۔

کراچی میں بارش کے لیے محکمہ موسمیات کا یہی کہناہے کہ آئندہ چند روز تک  کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

طبی ماہرین کی جانب سے شہریوں کو یہ مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ بلاضرورت خاص گھروں سے نہ نکلیں اور اگر نکلنا انتہائی ناگزیر ہو تو پانی پی کر اور سر اور کاندھوں کو ڈھک کر نکلیں تاکہ  سن اسٹروک سے محفوظ رہا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button