موسم کیسا رہے گا؟

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم  پنجاب میں گرج چمک اور کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ رحیم یار خان  میں  14اور خان پور میں 12ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت،نوکنڈی  میں 47اوردالبندین میں 46ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان کے موسم کی تازہ ترین صورتحال  کے حوالے سے محکمہ موسمیات  کے مطابق  ہفتے کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہی رہے گا جبکہ کشمیر، خطہ پوٹھوہار ،لاہور ،گوجرانوالہ،فیصل آباد ، ملتان،ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے اضلاع میں چند مقامات پر  گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

ہفتے کے روز سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم   اور خشک رہے گا جبکہ سکھر ،لاڑکانہ،شہید بے نظیر آباد،دادو،بارکھان،ژوب ،سبی،کلات ،لسبیلہ ،خزدار اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار اور پیر کے روز صوبہ سندھ اور بلوچستان میں   بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روزملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہوگا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسم بتانے والوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیر سے جمعرات کے دوران ملک کے تمام میدانی علاقے  شدید گرمی کی لپیٹ کے زیر اثر رہیں گے۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button