گرمی کے بعد بارش کی نوید

پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر بادل برس پڑے ،جہلم،چکوال ،کلر کہار ،پسرورمیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے موسم خوشگوار بنادیا۔

اسلام آباد میں بھی  کہیں ٹھنڈیں ہوائیں تو کہیں چھائی ہیں کالی گھٹائیں ، اسلام آباد میں صبح سویرے بارش کی بوندیں برسیں جس نے  گرمی کی شدت کو ختم کر کے ہر طرف تازگی بکھیر دی۔

رم جھم کے بعد  اسلام آباد شہر میں کالے بادل نظر آرہےہیں،آج شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہناہے کہ آج شام لاہور ،فیصل آباد ،سیالکوٹ ،ملتان ،خیبر پختونخواہ،کشمیر،مالاکنڈ اور گلگت بلتستان میں

بھی گرد آلود ہوائیں چلنے  کے ساتھ ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

دوسری جانب  محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان  ظاہر کیا ہے ،کراچی میں آج صبح کے وقت ہی درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا  تھاتاہم آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36  ڈگری سینٹی گریڈ  تک جانے کا امکان ہے ،کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ  ہے جبکہ 38 سے 40کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی  کہنا کہ آج  سندھ اور بلوچستان کےمیدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی تاہم محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں ماہ کراچی میں بارش کا  امکان ہے۔ جون کی 6 تاریخ  کے بعد سے 10 تاریخ کے دوران کراچی میں  بارش کے امکانات ہیں، محکمہ   موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں کراچی میں  بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button