چھٹیاں اور امتحان دینے اور لینے کا فیصلہ

وفاقی تعلیمی اداروں میں  1 سے 7 تک جماعتوں کے طلباء  کو بغیر امتحانات پروموٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،وفاقی وزارت تعلیم نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلی سے 7ویں  جماعت کے  سالانہ امتحانات نہیں لیے جائیں گے اور طلباء کو  اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی جائے گی ، امتحان صرف 9ویں جماعت میں سائنس مضامین لینے کی اہلیت جانچنے کے  لیے 8ویں جماعت والوں کے ہوں گے،وہ بھی سینٹرز کے بجائے اسکولوں میں ہی ہوں گے۔

مزید براں سائنس مضامین یا ہیومینیٹیرین مضامین میں سے انتخاب کا حق صرف انہی طلباء کو حاصل ہوگا جنکے نمبر 55 فیصد یا اس سے زائد ہوں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزارت تعلیم  نےموسم گرما کی تعطیلات کا اعلان بھی کردیا ہے ، تمام وفاقی تعلیمی اداروں میں اتوار 18 جولائی سے اتوار یکم اگست تک 15 چھٹیاں ہوں گی۔

پنجاب میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی ایک ماہ کی چھٹی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،پنجاب میں یکم جولائی سے یکم اگست تک اسکولز بند رہیں گے۔

 جبکہ خیبر پختونخواہ میں گرمی کی صرف 11 چھٹیاں دی جائیں گی اور کراچی میں تعطیلات کب ہوں کی اسکا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button