موسلا دھار بارشیں

موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ملک کے بالائی حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔اسلام آباد میں بھی  خوب بارش ہوئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 71 ملی میٹر ،سیالکوٹ میں 52 ملی میٹر اور راولپنڈی میں  34 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اگلے دو روز کے دوران کشمیر ،گلگت بلتستان،خیبر پختونخواہ ،اسلام آباد اور  پنجاب میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مون سون بارشیں  اور کہیں کہیں شدید موسلا دھار بارش کی   توقع ہے۔

منگل اور بدھ کے دوران شدید بارشوں کے باعث کشمیر ،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخواہ  لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ۔جبکہ مقامی اور برساتی  ندی نالوں میں بھی طغیا نی کا خطرہ ہے۔

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں  مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر ،بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش کی توقع ہے۔

منگل سے جمعرات کے دوران صوبہ سندھ اور  بلوچستان میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم قلات ،خضدار،ژوب اور زیارت میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ٹھٹھہ ،بدین اور کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button