خانہ کعبہ میں تیز بارش اور ژالہ باری

عرب میڈیا کے مطابق ستائیس اپریل بروز منگل کو مکہ مکرمہ میں بارش ہوئی اور اولے بھی گرے ، اور بارش کے دوران عمرہ زائرین نے مسجد الحرام میں طواف کیا۔

مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں کہیں شدید اور کہیں معتدل بارش کی اطلاعات ہیں ، متعدد علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئیں۔ متحدہ عرب امارات کے مکہ ریجن نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر بارش اور اولے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

مسجدحرام کی انتظامیہ نے بارشوں کے دوران عمرہ زائرین کے لئے پہلے ہی انتظامات کر رکھے تھے، عمرہ زائرین کو گروپوں میں گراؤنڈ فلور پر بھیج دیا گیا تھا۔

بارش کے دوران عمومی گروہ بندی معطل کردی گئی اور عمرہ زائرین کو شاہ فہد کی توسیعی عمارت میں بھیج دیا گیا ، جس میں 2 ہزار عمرہ زائرین کی گنجائش ہے۔

Back to top button