کراچی میں آج تیز بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے جمعرات کے لیے پیشنگوئی کی ہے کہ تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کا سلسلہ آج کراچی میں داخل ہو جائیگا ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھر ، لاڑکانہ ، خیرپور ، کشمور ، گھوٹکی ، شہید بینظیر آباد ، دادو ، جیکب آباد ، پڈایڈن ، روہڑی ، حیدرآباد ، عمرکوٹ ، میر پور خاص ، تھرپارکر ، خیرپور اور سانگھڑ میں بھی آج تیز بارش کا امکان ہے ۔

ادھر ، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے جناح بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لئے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے اور کہا ہے کے عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہے ۔

سترہ سے انیس جون کے درمیان کراچی شہر میں بارش کی گرج اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کے بعد ، سی اے اے نے ہوائی جہاز اور آگ بجھانے کے محکموں کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چھوٹے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو اضافی وزن اٹھانا چاہئے ، اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہوائی جہازوں کو تیز ہواؤں کے نقصان سے بچانے کے لیے ہینگروں میں منتقل کردیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button