کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹنا شروع

کراچی میں موسم معمول پر آگیا ہے سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

پچھلے دنوں  کراچی میں  پہلے ہیٹ ویو پھر سمندری طوفان تاؤتے کی  وجہ سے حبس ، لو اور پھر آندھی  اور گرد کے طوفان جیسی موسمی  تبدیلیاں جاری رہیں تاہم بدھ کے روز سے   موسم میں کچھ استحکام دیکھنے کو ملا۔

ڈائیریکٹر میٹ سردار سرفراز نے کراچی کے موسم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ  دوپہر 2 بجے کے بعد سے ہی سمندری ہوا  بحال ہوگئی تھی  جس کے باعث ہیٹ ویو کی لہر  ختم ہوگئی تھی تاہم  جنوب مغربی  ہوائیں چلنے کو باعث نمی کا عنصر اب بھی  موجود ہے لیکن آئندہ چند دنوں میں کراچی میں درجہ حرارت 35 یا 36 ڈگری  سینٹی گریڈتک محدود رہنے کا امکان ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو ہیٹ ویو کی صورتحال تھی وہ  تواب نہیں رہے گی لیکن موسم اب بھی گرم اور  مرطوب ہی رہے گا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے  جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے۔

کراچی میں آج سمندری ہوائیں 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چل رہی ہیں۔

خیبرپختونخواہ،وسطی /جنوبی پنجاب،بالائی سندھ،کشمیر اور گلگت بلتستان اور شمال  مشرقی بلوچستان میں  آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button