حسن علی بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں

جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف    حالیہ ہونے والی  دونوں سیریز میں شاندار پرفارمنس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے والے  پاکستانی باؤلر حسن علی کو مئی کے ’پلیئر آف دی منتھ‘ کے ایڈیشن لئے نامزد کیا ہے۔

ان کی تیز بولنگ اور پوری دنیا کے بلے بازوں کو چکرا دینےکی صلاحیت  کی وجہ سے حسن علی  سب کو گرویدہ  بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ای ایس پی این کرکنفوکے مطابق دائیں ہاتھ کے باؤلرحسن علی 2021 میں کرکٹ کے تمام فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے  کھلاڑی ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی کپتان بابر اعظم اور بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان کو  بھی گذشتہ ماہ اپریل میں ‘پلیئر آف دی منتھ’ ایوارڈ کے لئے نامزد کیا تھا۔ آئی سی سی نے ایک ٹوئیٹ میں فاسٹ باؤلر حسن علی  کی تعریف  بھی کی اور لکھا کہ ” آپ حسن علی سے کتنے متاثر ہیں؟”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button