پی پی کے وزیر سے حریم شاہ کی شادی

ٹِک ٹاکر حریم شاہ  کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سےشادی کا دعوی کیا گیا ہے،حریم شاہ نے اپنے شوہر کا نام نہیں بتایا ۔

تاہم انکا عہدہ ،حالیہ رہائش ،خود سے زیادہ انکی عمر اور شادی شدہ ہونےکی  خبر دینے کے ساتھ ساتھ انکے  اور اپنے  ہاتھ  کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ضرور کردی ہے۔

تصویر  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مردانہ ہاتھ جس نے انگوٹھی  اور گھڑی پہنی ہوئی ہے ایک زنانہ ہاتھ کے نیچے ہے،اس تصویر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سندھ اسمبلی  کے  قانون سازوں نے  اور میڈیا نےپیپلز پارٹی کے  اس  وزیر کا پتہ لگانے کے لئے دلچسپی دکھانا شروع کردی ہے جس کی پوسٹ میں تصویر کشی کی گئی تھی۔

اگرچہ ایم پی اے میں سے کسی نے بھی حریم کے ساتھ بندھن باندھنے کو قبول نہیں کیا ، لیکن بہت سارے لوگ تھے جنہوں نے اپنی زندگی میں ایسی کسی بھی تبدیلی سے انکار کیا۔

پیپلز پارٹی کے ایم پی اے یوسف بلوچ نے کہا کہ”مجھ پر یقین کرو ، میں وہ آدمی نہیں ہوںمیرا ہاتھ ،کلائی اور گھڑی دیکھیں "انہوں نے ایک صحافی سے بات چیت کے دوران کہا۔

جبکہ ایک اور صوبائی وزیر راجہ رزاق اسمبلی احاطے میں پہنچے اور اپنی گاڑی سے باہر آئے تو وہ صحافیوں کی طرف دیکھتے ہوئے مسکرا دیئے جو ان سے بھی یہی سوال پوچھنے  والے تھے،انہوں نے مذاق میں کہا  کہ "باوجود کہ میرے دل نے چاہا  لیکن وہ میں نہیں ہوں”۔

یہ میری گھڑی ہے

انہوں نے کہا کہ میں اپنی کلائی کی گھڑی کو کئی بار غور سے دیکھا جو کہ اس پوسٹ کے آدمی کی گھڑی سے مماثل نظر آتی ہے، تھوڑا سا فرق ہے، میں نے بھی اسے بار بار شک کی نگاہ سے دیکھا کہ آیا یہ میری گھڑی ہے لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ کوئی اور خوش قسمت آدمی ہے میں نہیں ہوں ۔

دن کی شروعات تمام ایم پی اے سے پوچھ گچھ کے ساتھ ہوئی۔ پی پی پی کے ساجد جوکھیو نے شادی کرنے والے پر اسرار دولہا کو سلام پیش کیا۔

 پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی سے شادی کے بارے میں پوچھا جس پر انہوں نے اپنا ہاتھ دکھایا  اور میڈیا سے کہا کہ وہ انکی گھڑی اور ہاتھ کو اچھی طرح سے دیکھیں ، جس سے یہ ثابت ہوگا کہ وہ تصویر والے  آدمی نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی کی ایک خاتون ایم پی اے نے میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نادرا کی مدد سے اس شخص کا پتہ لگانے کا مشورہ دیا جو ہاتھ سے منسلک تھا۔ انہوں نے کہا کہ "اگر آپ  جاننے کے بہت شوقین ہیں تو براہ کرم  نادرا میں جائیں”۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ابھی وہ اپنے شوہر کے ساتھ ترکی جارہی ہیں ،اس دوران انکے شوہر اپنی پہلی بیوی کو راضی کرلیں گے اور واپس آکر وہ انکے نام کا اعلان کریں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button