سلمان خان کی سرحد پار سالگرہ کی مبارکباد

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے  اپنی پسندیدہ ہالی ووڈ اسٹار سلویسٹر اسٹالون کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرنے کے لئے سوشل میڈیا  کا سہارا لیا ۔

ہالی ووڈ اسٹار سلویسٹر اسٹالون عرف ریمبو منگل 6 جولائی کو 75 سال کے ہو گئے ہیں لہذا انکی 75 ویں سالگرہ   منانے کے لیے  سلمان خان نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر اسٹالون کی ایک تصویر شیئر کی اور پوسٹ کے ذیل میں کیپشن لکھا "آپکو سالگرہ کا دن مبارک ہو اور آپکو اچھی صحت ، محبت کی خوشی اور زیادہ طاقت  ملے،یونہی پنچ مارتے رہیں ۔

دبنگ اسٹارنے اسٹیلون کی ہٹ "راکی فرنچائز "کا حوالہ بھی دیا جہاں وہ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن "راکی بلبووا "کھیلتے ہیں۔

سلمان خان  اپنے پسندیدہ اسٹار کے لئے  پسندیدگی   کا برملا اظہار کرتے رہتے ہیں اور ماضی میں بھی انہوں نے اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا پر ہالی ووڈ اداکار کوسوشل میڈیا پر فالوکرنے کی اپیل کی تھی۔

راکی بلبوہ نے سلمان کو ایک بار سوشل میڈیا پر  جواب  بھی دیا تھا،انہوں نے لکھا تھا "سلمان ،میں آپ کے بہت سے عقیدت مند مداحوں  کی طرح آپ سے بہت متاثر ہوں۔ ایک زبردست ایکشن فلم بنانے  کے آپ کے ارادے کے لئے  میں آپ کی حمایت کرنے والے بہت سارے شائقین  کے ساتھ ہوں”۔ ایک اور ٹویٹ میں سیلی نے کہا ، "@ بینگ سلمان خان ، شکریہ میرے دوست! آپ کا دل بہت  بڑا ہے! آپ کا ہنر بڑا ہے! آپ کا مستقبل بڑا ہے! پنچنگ  جاری رکھیں ، سلمان! آپ کا دوست سلی اسٹالون

سلوسٹر نے سلمان خان کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا،”سپر ٹیلنٹڈ ،سپر اسٹار سلمان خان کا انکے تعریفی ٹوئٹ پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ! ہم ایک ساتھ ایک ایکشن فلم ضرور کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button