بد فعل شخص کو مینار پاکستان پر لٹکادیں

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی امور علامہ طاہر اشرفی   نے ایک پریس کانفرنس  کے دوران کہا ہےکہ مسجد اور مدرسہ سب سے زیادہ مقدس مقامات ہیں۔

لہذا جو بھی شخص مسجد یا مدرسہ میں  کوئی برا فعل انجام دیتا ہے  اس کو مینار پاکستان پر لٹکا دینا چاہیے، انکا کہنا تھا کہ ریاست  ایسے شخص کا جرم ثابت ہونے کے بعد اسے مینار پاکستان پر لٹکا دے۔

علامہ اشرفی  نے وزیر اعظم عمران خان کے لباس اور پردے سے متعلق بیان پر ہونے والی تنقید  کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  عمران خان صاحب نے جو پردے کا کہا یا حجاب کا کہا ہے وہ  تو جو قرآن کا حکم ہے اس کے مطابق کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کچھ بھی اپنے خیال سے نہیں کہا بلکہ قرآن نے ہی مرد اور عورت دونوں کو پاکیزگی اختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔

اگر قرآن نے ایک طرف  عورت کو حجاب کا حکم دیا ہے تو دوسری جانب مرد کو بھی نظریں نیچی رکھنے کا حکم دیا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان  نے کہیں یہ نہیں کہا کہ مرد تو دندناتا پھرے اور عورت حجاب میں رہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button