ہالیپوٹو نے بدین کا میدان مارلیا،بلاول کی مبارکباد

پاکستان پیپلز پارٹی  کے’دادا محمد ہالیپوٹو‘ نے جمعرات کے روز بدین ضلع کے پی ایس 70 (ماتلی) پر ضمنی انتخاب میں جمیعت علمائے اسلام (فضل) کے گل حسن کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

پاکستان مسلم لیگ نواز نے جے یو آئی (ف) کے امیدوار کی حمایت کی تھی۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق جناب ہالیپوٹو نے 46،420 ووٹ حاصل کیے جبکہ جناب گل حسن نے 6،231 ووٹ حاصل کیے۔

یہ نشست پیپلز پارٹی کے  دادا محمد ہالیپوٹو کے والد بشیر ہالیپوٹو کی موت کے بعد خالی ہوگئی تھی ، جو 23 مارچ کو انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم ہالیپوٹو نے 2018 کے عام انتخابات میں اس نشست پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ 2013 کے انتخابات میں وہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 55 سے منتخب ہوئے تھے۔

ان کی وفات کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے مرحوم کے بیٹے دادا محمد ہالیپوٹو کو نامزد کیا تھا۔

محمد ہالیپوٹو اور گل حسن کے علاوہ 10 دیگر امیدواروں نے مقابلے میں حصہ لیا۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ،تحریک لبیک پاکستان ، مجلس وحدت المسلمین ، اور کچھ دیگر جماعتوں کے امیدوار میدان میں تھے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو نے  بدین کے حلقہ پی ایس -70  کے ضمنی انتخابات میں دادا  محمد ہالیپوٹو کی  جیت پر مبارکباد دی ،انہوں نے ٹوئیٹر پر پوسٹ کی اور لکھا  "بدین میں تیروں کی بارش”،جیئے بھٹو بینظیر۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button