زبرست معرکہ ، کچھ دیر بعد

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین  3 ون ڈے میچز  کی سیریز کا پہلا میچ آج کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

پہلے میچ سے قبل میزبان ٹیم کو بڑا دھچکا لگا اور انہیں کورونا کیسز کے باعث  محاز کے لیے تیار انگلش ٹیم کو تبدیل کرنا پڑا۔

اس طرح مضبوط انگلش ٹیم سیریز سے آؤٹ ہوئی اورپاکستان  کے سامنے آج میچ میں انگلینڈ کی بلکل نئی ٹیم ہوگی۔

پر مشکل دوگنی ہے جیتے تو لوگ کہیں گے کہ بی ٹیم کو ہرادیا اور اگر ہارے تو کمزور ٹیم نے ہرا دیا۔

کپتان بابر اعظم کہتے ہیں کہ نئی انگلینڈ  ٹیم آسان حریف نہیں ہے،تاہم پاکستانی ٹیم کے  کپتان بابر اعظم جیت کے لیے پُرعزم ہیں،کہتے ہیں ٹیم کی تیاری بہت اچھی اور کھلاڑی پر اعتماد ہیں اور کارڈف کا میدان ہمارے لیے لکی ہے۔

انگلینڈ کے نئے کپتان

بین اسٹوکس انگلینڈ کے نئے کپتان ہوں گے جنکی قیادت میں انگلینڈ ٹیم نے ایک ٹیسٹ کھیلا ہے اور اس میں انکو ہار ملی تھی۔

سب کچھ پاکستان کے حق میں ہے بابر اعظم پہلی بار ون ڈے کے نمبر ون بیٹسمین  کا تاج سجائے میدان میں اتریں گے۔فخر نے پچھلے دو ون ڈے میں دو سینچریاں بنائی ہیں ۔سعود شکیل کے ڈیبیو اور صہیب مقصود کی واپسی کا امکان ہے۔

قومی ٹیم کے پاس تگڑے باؤلرز موجود ہیں ۔حسن علی ،شاہین شاہ آفریدی،شاداب خان اور عثمان قادر انگلینڈ کے لیے پریشان کن ثابت ہوسکتے ہیں۔جبکہ صہیب مقصود اور فخر زمان جیسے بلے باز بھی    جیت کے لیے مضبوط ہتھیار ہیں۔

تاہم حارث سہیل انجری کے باعث  ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں،انہیں چار ہفتے کا ری ہیب پروگرام دیا گیا ہے جسے مکمل کرنے کے بعد انکی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

کارڈف میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ سے کبھی ون ڈے نہیں ہاری ہے۔دونوں ٹیمیں یہاں 3 بار آمنے سامنے آچکی ہیں ۔جس میں سے پاکستان نے دو میچ جیتے ہیں جبکہ ایک بغیر کسی فیصلے کے نامکمل رہا ہے۔

صوفیہ گارڈن میں ہونے والا پاک انگلینڈ معرکہ  اب سے کچھ دیر بعد پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button