عالمی انٹرنیٹ بریک ڈاؤن

دنیا بھر میں آج انٹرنیٹ ڈاؤن ہوگیا ، ریڈڈٹ ، ایمازون ، سی این این ، پے پال ، اسپوٹی فائے، الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک ، بلوم برگ اور نیو یارک ٹائمز سمیت بڑی ویب سائٹس کرش کر گئیں۔

امریکہ  میں قائم کلاؤڈ کمپنی فاسٹلے کے ہوسٹنگ سرور میں خرابی کے باعث سوشل ویب سائٹس اور نیوز  ویب سائٹس سمیت   فاسٹلے ڈومین سے وابستہ ای کامرس ویب سائٹس اور حکومتی ویب سائٹس بھی تعطل کا شکار ہوگئیں۔

فاسٹلے نے ابتدائی طور پر خرابی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تاہم بعد میں اس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے پوسٹ کر کے بتایا کے ہوسٹنگ سروسزکی فراہمی میں  خرابی آگئی تھی جسے اب دور کردیا گیا ہے۔

بی بی سی اور نیویارک ٹائمز  بھی عارضی طور پر ناقابل رسائی تھے  اور ان سائٹس پر وزٹ کرنے والوں کو "ایرر 503 سروس دستیاب نہیں” اور "کنکشن کی ناکامی” جیسے پیغامات سامنے آرہے تھے۔

برطانیہ حکومت کی مرکزی ویب سائٹ بھی  اس عرصہ میں دستیاب نہیں تھی اور  وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ  بھی معطل ہوگئی تھی لیکن  کچھ  وقت میں خرابی دور ہوتے ہی یہ بحال ہوگئی تھیں۔ برطانوی حکومت کے ٹوئیٹر ہینڈل پر بھی پوسٹ کے ذریعہ صارفین کو مطلع کیا گیا کہ   کچھ خرابی کے باعث  آفیشل ویب سائٹ کی سروس فراہمی معطل ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button