مشہورشخصیات کا اپنے حق کے لیے مطالبہ

تجربہ کار اداکارہ نائلہ جعفری کی رائلٹی کے لئے اپیل نے پاکستان کی تفریحی صنعت میں رائلٹی کے لئے ایک تحریک کو جنم دے دیا ہے۔ ابتدائی طور پر ، صرف ایک مٹھی بھر مشہور شخصیات اپنے حق کے مطالبے کے لئے آگے آئیں ، اس تحریک میں ابتداءًماہرہ خان ، ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی ، واسع چوہدری ، مہوش حیات ، میکال ذوالفقار سمیت انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مایا نازاداکاروں نے اپنی آواز بلند کی۔

تاہم مایا علی ، اور احمد علی بٹ اپنے کام کے لئے رائلٹی کا مطالبہ کرنے کے لئے متحد ہو رہے ہیں۔

Mehwish Hayat
Humayun Saeed
Shaan Shahid

دیگر افراد جنہوں نےاس کے لئے آواز بلند کی ہے ان میں یاسر حسین ، اقرا عزیز ، منشا پاشا ، سکینہ سمو ، اسد صدیقی ، زارا نور عباس ، ارمینہ خان ، کبرہ خان ، بلال عباس خان ، یمنازیدی ، اور جنید خان شامل ہیں ۔

فنکاروں نے رائلٹیز مہم کا آغاز ٹی وی کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری کی پیروی کرتے ہوئےکیا ،گزشتہ دنوں نائلہ جعفری نےاپنے کینسر کے علاج کے لئے ڈراموں کے دوبارہ نشر ہونے کے لئے رائلٹی مانگی تھی، ان کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیر ثقافت سندھ سردار علی شاہ نے سندھ حکومت کے خرچے پر نائلہ جعفری کا علاج کروانے کا اعلان کیا تھا ۔

Back to top button