کورونا ویکسین لگوائیں گاڑی کے مالک بن جائیں

ماسکو : میئر سرگئی سوبیانین کے مطابق ، ماسکو کے رہائشی جو اپنی پہلی کورونا وائرس ویکسین لگواتے ہیں ، وہ خود بخود کار لاٹری میں شریک ہوجائیں گے ۔

یہ اقدام اس وقت کیا گیا ہے جب حکام روس کی ویکسی نیشن مہم کو تیز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو تعطل کا شکار ہے جبکہ ماسکو اور ملک بھر میں نئے انفیکشن میں اضافہ ہورہا ہے ۔

ہر ہفتہے پانچ کاروں کا اعلان کیا جائے گا ، جن میں سے ہر ایک کار کی مالیت دس لاکھ روبل یعنی ($ 13،900) ہے جو پاکستانی اکیس لاکھ بنتے ہیں۔

سوبیانین نے کہا ، کے یقینا جو لوگ ویکسین کا ٹیکہ لگواتے ہیں ان کا بنیادی فائدہ کسی کار کا حصول نہیں ہے بلکہ یہ ان کی اپنی صحت اور ذہنی سکون کے لیے بھی فائدہ مند ہے ۔

میئر ماسکو جنہیں گذشتہ سال مئی میں روسی تیار کردہ اسپتونک وی ویکسین کا ٹیکہ لگایا گیا تھا ، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی طبیعت اب تک بالکل ٹھیک ہے ۔

انہوں نے بتایا کے تمام غیر ضروری کارکنان دفاتر سے باہر ہوں گے لیکن وہ اپنی تنخواہ وصول کرتے رھیں گے ۔ تاہم ، انھیں گھر پر رہنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

میئر نے بازار اور ریستوراں کے لئے بھی کرفیو کی تجویز کو دوبارہ پیش کیا ہے جس کو صبح 11 بجے سے رات 6 بجے تک کے درمیان عوام کے لیے نرم رکھنے کا فیصلہ شامل ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button