جنرل قمر جاوید باجوہ کے غیر ملکی دورے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کے غیر ملکی دورے جاری ہیں ،ایک روز قبل  جنرل  باجوہ نے ترکی  کے وزیر دفاع اور عسکری قیادت  سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل  میں پیش رفت اور دفاعی تعاون  پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے کہا کہ  پاک ترک تعاون کے امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

آرمی چیف نے آزر بائیجان کا بھی دورہ کیا  اور وہاں کے وزیر داخلہ اور عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں دفاعی تعاون اور علاقائی  امن،تجارت اور توانائی سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنا وقت کی ضرورت ہے۔

مزید براں آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز جنرل قمر جاوید باجوہ نے جرمنی کا   بھی سرکاری دورہ کیا اور  ان سے جرمن وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔

پاکستان ،افغانستان کے خصوصی نمائندہ  جرمنی  بھی اس ملاقات کے دوران موجود تھے،باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button