چاروں صوبوں میں گیس کا بحران

سی این جی اور نان ایکسپورٹ سینٹر کے لیے آج سے گیس بند ہوگی،کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز  5 جولائی  کی صبح کو8 بجے تک بند رہیں گے۔

ترجمان گیس کمپنی کے مطابق بلوچستان میں بھی سی این جی اسٹیشنز 5 جولائی تک بند رہیں گے۔کے پی اور پنجاب کے آر ایل این جی پر چلنے والے اسٹیشنز بھی 5 جولائی تک بند رہیں گے۔

پنجاب اور کے پی میں سیمنٹ اور نان ایکسپورٹ  انڈسٹری کو بھی 5 جولائی تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ایل این جی ٹرمینل دیکھ بھال کے لیے 29 جون سے 5 جولائی تک بند رہے گا۔

اس بارے میں سوئی سدرن گیس کمپنی کا موقف بھی سامنے آگیا ہے  کہ کنر پساکی  گیس فیلڈ سالانہ مرمت کے لیے بند  ہونے سے1سو ساٹھ ایم ایم سی ایف ڈی ایس  شاٹ فال کا سامنا ہے۔

دوسری جانب  صنعتی ماہرین کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ آف پاکستان نے ایل این جی کے جو دو کارگوس منگوانے تھے وہ منگوا نہیں سکی اور جو ہم پرائیویٹ سیکٹر میں یا اور جو کوئی لانا چاہتے تھے،انکو بھی روکا کہ وہ نہ لائیں جس سے پہلی بار ،گرمیوں میں گیس کا ملک گیر بحران پیدا ہوگیا ہے۔

گیس بحران کے باعث سندھ میں پہلے ہی ایک ہفتے سے سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند ہے۔جسکی وجہ سے عوام اور صنعت کار مشکلات کا شکار ہیں۔

ادھر گھریلو صارفین کے لیے گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ایس ایس جی کے دعوے بھی دعوے ہی بن کر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button