کراچی پیٹرول پمپ دھماکے کی مکمل رپورٹ آگئی

تازہ ترین کراچی : کراچی کی بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) نے نارتھ ناظم آباد میں سی این جی پیٹرول پمپ پر ہونے والے دھماکے کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ۔

یہ بات ہے گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد میں سی این جی پیٹرول پمپ پر ہونے والے دھماکے کی جس میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔

مقامی پولیس حکام کا کہنا یہ ہے کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پپٹرول پمپ پر ہونے والے دھماکے کی مکمل رپورٹ تیار کر کے وہاں کے لیے کلیئرنس لیٹر جاری کر دیا ہے ۔

اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی پیٹرولنگ ٹیم نے بھی یہاں جائے وقوعہ کا دورہ کر لیا ہے اور صورت حال کا جائزہ بھی لیا ہے ۔

ناظم آباد کی پولیس کا بتانا ہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر ایک ماہ سے پمپ کو گیس کی سپلائی ویسے ہی بند ہے ، پمپ پر صرف پیٹرول فروخت کیا جاتا تھا ۔

اس کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے مطابق پمپ کے الیکٹرک روم میں پرانا اے سی رکھا تھا ، اور کمرہ مکمل بند تھا اور گیس کے اخراج کیلئے کوئی کھڑکی نہیں کھلی تھی گیس پریشر بننے سے کمرے کے الیکٹرک پینل میں شارٹ سرکٹ کے باعث یہ دھماکا ہوگیا تھا ۔

یہاں کی مقامی پولیس کے مطابق پیٹرول پمپ پر الیکٹرک روم کے شیشے کے دروازے کی موٹائی 12 ملی میٹر تھی، الیکٹرک روم میں زور دار دھماکا ہوا تو شیشے کا گیٹ ٹوٹ کر بکھر گیا ، ٹوٹنے والے شیشے لوگوں کو چاقو کی طرح جا کر لگے جس سے تمام ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button