آج سے 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق  حج مقامات پر بغیر اجازت جانے والوں پر  دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔منیٰ،مزدلفہ ،عرفات اجازت کے بغیر جانے کی کوشش پر جرمانہ ہوگا۔

اسی طرح مسجد الحرام  کے آس پاس کے مقامات پر جانے کے لیے اجازت نامے کا حصول ضروری ہے،سعودیہ عرب کے شہری اور  غیر ملکی شہری حج کے موسم کے لیے جاری کی گئی  سرکاری ہدایات  پر  مکمل عمل کے پابند ہیں۔

پابندیوں کا اطلاق آج 5 جولائی (25 ذی القعدہ )سے 23 جولائی (13 ذی الحجہ)تک ہوگا ۔واضح رہے کہ   دوسری بار خلاف ورزی  کی صورت میں جرمانہ دوگنا کردیا جائےگا۔

وزارت داخلہ نے کہا  ہےکہ سخت حفاظتی اقدامات اور کورونا وائرس سے متعلق  لاحق خطرات کے پیش نظر مقدس  مقامات میں داخلے سےروکنے کی پابندیوں کا اطلاق ہوا ہے۔

سعودی وزارت  داخلہ نے  سخت ہدایت نامہ جاری کیا ہے کہ سیکیورٹی کے جوان مسجد  الحرام اور مقدس مقامات کی طرف جانے والی سڑکوں اور راہداریوں پرہر لحاظ سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

مزید یہ کہ   انتہائی  مستعدی کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار خلاف ورزیوں کو روکنے اور ان پر قابو پانے اور تمام خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے کا اطلاق کریں گے۔

اس سال سعودی عرب نے کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے اور زائرین کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنانےکے لئے حجاج کرام پر پابندیاں عائد کردی  ہیں۔

واضح رہے کہ اس سال صر ف 60 ہزار لوگ حج کا فریضہ ادا کرنے حجاز مقدس پہنچ سکیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button