کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کے مطابق ملک میں اب تک کورونا سےانتقال کرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 188 ہوگئی ہے ،جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 842 ٹیسٹ کیے گئے،جن میں کورونا کے 935 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت آنے کی شرح 2 فیصد رہی،کراچی میں کورونا  مثبت آنے کی شرح کم نہ ہوئی ،24 گھنٹوں  کے دوران کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 11اعشاریہ4 فیصد ریکارڈ کی گئی   جبکہ حیدرآباد میں شرح 3 فیصد اور سندھ کے  دیگر اضلاع میں 2 فیصد رہی۔

لاہور کے علاوہ پنجاب میں  کورونا کیسز کی کی شرح 0اعشاریہ 5 اور   لاہور میں 1 فیصد ریکارڈ کی گئی،ملک میں24 گھنٹے میں  کورونا سے 36افراد انتقال کرگئے اور مزید 35 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے  خبر دار کردیا ہے کہ ملک میں اگلے مہینے  کورونا کی  چوتھی لہر آسکتی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط ویکسی نیشن پروگرام جاری نہ رکھنے اور حفاظتی انتظامات پر عمل نہ کرنے  سے کورونا بڑھے گا۔

انہوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ شہری کورونا ایس ا و پیز پر عمل کریں اور جتنی جلدی ہو ویکسی نیشن کروائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button