ماروی سرمد ، طوبیٰ سید کیخلاف ایف آئی آر درج

کراچی سٹی کورٹ میں  جی ایم ایڈووکیٹ نے عورت مارچ کیخلاف درخواست درج کرائی تھی، جسکی سماعت آج ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ساؤتھ کراچی  نے کی۔

درخواست گزار جی ایم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد میں ہونے والے عورت مارچ کو ہم نے کراچی بار میں لگے ٹی وی پر دیکھا، عورت مارچ کیخلاف کراچی بار نے مذمتی قرارداد بھی منظور کی،کیونکہ اس میں انتشار پھیلانے والے، فُحش اور اسلام مخالف نعرے لگائے گئے جس سے توہینِ اسلام ہوئی ۔

اس حوالے سے ہم نے 15 مارچ کو تھانے میں درخواست دی لیکن درخواست وصول نہیں کی گئی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ۔

عدالت نے ماروی سرمد اور طوبیٰ سید و دیگر عورت مارچ منتظمین کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے سٹی کورٹ پولیس کو جی ایم آرائیں ایڈووکیٹ کا بیان ریکارڈ کرکے کارروائی کرنے کا حکم دیدیا ۔

Back to top button