جانیے اپنے بیٹے کی وجہ سے شاہ رخ کو کتنا نقصان ہوا

ممبئی : کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری نے بالی وڈ کنگ سمیت ان کے اہل خانہ کو بہت مشکلات میں ڈال دیا ہوا ہے ۔

انڈین این سی بی نے 2 اکتوبر کی رات گئے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا تھا اور شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا ۔

مگر اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آریان کی گرفتاری نے شاہ رخ خان کی پیشہ ورانہ زندگی کو بھی شدید متاثر کر دیا ہے ۔

وہاں کی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے اپنی آنے والی فلم ‘پٹھان’ کی بین الاقوامی شوٹنگ کا شیڈول بھی اب منسوخ کردیا ہوا ہے اور ہدایت کار ایٹلی کی فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی ہے ۔

اس بات کا خیال رہے کہ ایک ایجوکیشن برانڈ نے بھی شاہ رخ خان کے اشتہارات کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے ۔

اور اس سے قبل یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کے شاہ رخ خان نے بیٹے آریان کی منشیات کیس میں گرفتاری کو مد نظر رکھتے ہوئے اداکار اجے دیوگن کے ساتھ طے شدہ اشتہار بھی منسوخ کردیا ہے ۔

دوسری طرف انکے ہم شکل بھی مشکل میں ہیں اس حوالے سے آرگنائزر کا کہنا ہے کہ عوام شاہ رخ کی حالیہ ساکھ سے مطمئن نہیں اس لیے وہ ان کے ہم شکل کو ایونٹس میں مدعو نہیں کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button