جانیے امیتابھ بچن کی دولت کتنی ہے

ممبئی : جناب امیتابھ بچن آج اپنی 79 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ جس عمر میں لوگ اپنی پینشن پر گزارہ کر تے ہیں ، امیتابھ اب تک فلموں ، برانڈ کی تائید اور ٹی وی شوز کے ذریعے کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، امیتابھ کی حالیہ دولت 455 ملین ڈالرہے جو کہ 3322 کروڑ بھارتی روپے بنتے ہیں جبکہ اداکار کی دولت میں ہر سال 12 فیصد مزید اضافہ بھی ہوتا ہے ۔

کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ کی ماہانہ آمدنی 5 ملین امریکی ڈالر ( 35 کروڑ ) بھارتی روپے ہے جبکہ سالانہ آمدنی 50 ملین ڈالر 350 کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے ۔

اپنے آغاز میں امیتابھ نے کلکتہ میں 500 بھارتی روپے سے کمائی شروع کی تھی اور وہ 1999 میں دیوالیہ پن کے دہانے پر پہنچے چکے تھے ، مگر ایک بار پھر اس طرح ابھر کر سامنے آئے کہ آج 3000 کروڑ کی مالیت کے ساتھ ، وہ 8 ویں امیر ترین بھارتی اداکار سمجھے اور مانے جاتے ہیں ۔

بچن صاحب کی اہلیہ جیا بچن نے 2018 میں راجیہ سبھا کے امیدوار کی حیثیت سے اپنے اور امیتابھ کے اثاثوں کی تفصیلات حکومت کو ظاہر کیں، جن کے مطابق 2016-17 میں امیتابھ کی سالانہ آمدنی 78 کروڑ روپے بنتی تھی ۔

اور اس دوران بھی امیتابھ کے بینک میں 50 کروڑ روپے جمع تھے جب کہ انہوں نے اسٹاک مارکیٹ میں 97 کروڑ کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی تھی، ان کے پاس 28 کروڑ مالیت کے زیورات ہیں ، اور 2 کروڑ کا سونا اور 5 کروڑ مالیت کے چاندی کے زیورات بھی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button