فوادعالم کی خودکش محبت کا ٹریلر جاری

قومی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی پہلی ویب سیریز ’خودکش محبت‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، ٹریلر جاری ہوتے ہی وائرل ہو گیا ہے۔

ویب سیریز ’خودکش محبت‘ کے 1 منٹ 40 سیکنڈ کے مختصر ٹریلر میں فواد عالم کو اداکارہ فاریہ حسن کی محبت میں گرفتار ہوتے ہوئے اور پھر محبت کی خاطر ظلم و ستم برداشت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

کرکٹرفواد عالم نے خود بھی ٹریلر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشئیر کیا اور خوب داد وصول کی اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

فواد عالم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آنے والی اردو فلکس ویب سیریز “خود کش محبت” میں بطور اداکار اپنے ڈیبیو کا اعلان کرنے پر دل سے خوشی ہورہی ہے، مجھے امید ہے کہ آپ لوگ بھی مجھے اداکاری کے میدان میں اتنا ہی پسند کریں گے جتنا آپ نے کرکٹ گراؤنڈ میں کیا تھا! آپ کی دعائیں ، پیار اور حمایت سب سے اہم ہے۔

خودکش محبت کو راؤ ایاز نے بنایا اور اردو فلکس کے فرحان گوہر نے پروڈیوس کیا ہے۔

Back to top button