فواد خان کی ہالی ووڈ میں انٹری

بھارت میں  خوب پزیرائی سمیٹنے کے بعد پاکستانی  سپر اسٹار فواد خان ہالی ووڈ کی فلم  میں دکھائی دینے والے ہیں ۔

مشہور اداکار مبینہ طور پر ڈزنی کی آئندہ سیریز ایم ایس مارول کی کاسٹ میں شامل ہوکر مارول  کی سنیماٹک دنیامیں داخل ہونے جارہے ہیں۔

اس خبر کو بی بی سی  اینٹرٹینمنٹ  کے صحافی ہارون رشید نے  اپنے آفیشل ٹوئیٹر ہینڈل پر شیئرکیا ہے ،انہوں نے لکھا کہ ” زبردست! فواد خان ایم ایس مارول کے پہلے ٹائٹلر مسلمان کردار کے بارے میں ڈزنی + سیریز میں نظر آئیں گے۔ وہ شو کے آفیشل آئی ایم بی ڈی  پیج  پر درج ہیں۔ مبینہ طور پر فرحان اختر ، نمرا بوچا اور ثمینہ احمد بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ مارول نے  ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ حیرت انگیز اگر سچ ہے!۔

ڈزنی + سیریز کی قیادت پاکستانی  نژاد کینیڈین اداکار ایمان ویلانی کریں گے ، جو  ایم ایس مارول عرف کمالا خان کے کردار پر مضمون لکھیں گی۔ ہالی ووڈ سپر اسٹار برائی لارسن بھی اس سیریز کا حصہ  ہوں گے  جو کہ کیرول ڈینورز عرف کیپٹن مارول کے کردار کو نبھائیں گے۔

اس سیریز میں ارامیس نائٹ ، ساگر شیخ ، رِش شاہ ، زینوبیا شراف ، موہن کپور ، میٹ لنٹز ، یاسمین فلیچر ، لیتھ نکی ، اظہر عثمان اور ٹریوینا اسپرنگر بھی دکھائیں  دیں گے۔

اس   سیریز کی ایپیسوڈز کی ہدایتکاری عادل الربی ، بیڈ بوائز آف لائف کے بلال فلہ ، دی واکنگ ڈیڈ کی میرا مینن ، ڈرٹی جان اور آؤٹ لینڈر اور اکیڈمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی ہدایتکار شرمین عبید چنائے کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button