فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کا راج ختم

سپر ہیرو فلم "بلیک وِڈو” نے امریکی باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا۔ فلم نےصرف  3 دن میں 80 ملین ڈالر کا بزنس کر کے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

مارول اسٹوڈیوز کے پروجیکٹ  بلیک وِڈو نے کورونا وبا کے بعد سب سے بڑا اوپنر بن کر باکس آفس پر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

بلیک وِڈو نے 9 جولائی کو اپنے پریمیئر کے بعد سے اب تک تین دن کے اندر اندر تھیٹر کی آمدنی اور ڈزنی + پر خصوصی رسائی کے تحت 215 ملین ڈالر کما  لیے ہیں۔

ڈزنی کے مطابق اس فلم نے پورے امریکہ میں تھیٹرز میں 80 ملین  ڈالرز اور بین الاقوامی سطح پر 78 ملین ڈالر کمائے ہیں۔ جس نےکورونا وبا کے بعد ریلیز ہونے والی کسی بھی فلم کی ابتدائی کمائی کو پیچھے چھوڑ دیا  ہے۔

بلیک وِڈو بزنس

 امریکی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم بلیک وِڈو نے ڈزنی + پرخصوصی رسائی سےبھی  60 ملین ڈالر اکٹھے کیے ہیں۔

ڈزنی اسٹوڈیوز کے چیئرمین ایلن برگ مین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "یہ حیرت انگیز ہے کہ سامعین دو سال کے بعد ‘بلیک وِڈو’ سے ایک نئی مارول اسٹوڈیوز کے بغیر بھی لطف اندوز ہورہےہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اس حیرت انگیز افتتاحی ہفتہ سے پتہ چلتا ہے کہ شائقین اپنی پسندیدہ ایونجر( بدلہ لینے والا)  کواس کی اپنی کہانی میں دیکھنے کے لئے کتنے بے چین ہیں ۔

ایلن کا کہنا تھا کہ کیٹ شارٹ لینڈ [ڈائریکٹر] ، اسکارلیٹ جوہنسن اور مارول اسٹوڈیو ٹیم نے ایک غیر معمولی فلم پیش کی ہے جو مارول سنیما کی دنیا میں تخلیقی عمدگی کی میراث کو جاری رکھتے ہوئے ایک نئے عہد میں داخل ہورہی  ہے۔

اس فلم کی ہدایتکاری کیٹ شارٹ لینڈ نےکی ہے اور اسٹر کاسٹ میں سر فہرست اسکارلیٹ جوہنسن ہیں ، جو 2010 میں ایم سی یو میں نتاشا رومانوف کا کردار ادا کرچکی  ہیں۔

مزید فلم کےاہم کرداروں میں فلورنس پگ ، ڈیوڈ ہاربر اور ریچل ویز بھی ہیں۔ فلم کوویڈ ۔19 کے پھیلاؤ کی شدت  کی وجہ سے ابھی بھارت میں ریلیز ہونے والی ہے جبکہ مبینہ طور پر اسے اکتوبر میں ریلیز ہونا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button