پاکستانی گلوکار فرہاد ہمایوں انتقال کر گئے

مشہور پاکستانی گلوکار اور بینڈ اوورلوڈ کے نمایاں چہرے فرہاد ہمایوں کا منگل کو انتقال ہوگیا ، اس کی تصدیق فیس بک پر بینڈ نے کی ہے ۔

انکی موت کا اعلان اوورلوڈ کے ذاتی سوشل میڈیا پیج پر کیا گیا ، جہاں بینڈ نے مداحوں سے مرحوم کی روح کے لئے دعا کی درخواست کی ۔

انکے متعلق کی گئی پوسٹ کا خلاصہ کچھ یوں تھا ۔
فرہاد ہمایوں نے آج صبح ہمیں اکیلا چھوڑ دیا۔ چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ، اپنی اقدار میں سمجھوتہ نہ کرنے والے ، اپنی خطا کو تسلیم کرنے والے ، انتہائی دلچسپ انسان ! دنیاوی امور اور فن وہ دونوں لحاظ سے بہت آگے تھے۔

آج وہ ہم سے چاہتے ہیں کہ ہم ان کی زندگی کو یاد کریں ، لہذا ہم ان کے اہل خانہ ، دوستوں اور مداحوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان کے احترام میں آج ان کے لئے دعا مانگیں۔

ان کے بڑے کزن اور موسیقار ، تیمور رحمان نے بھی ٹویٹر پر اس خبر کا اعلان کیا: "میرے کزن ، فرہاد ہمایوں کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ ایک ناقابل یقین موسیقار اور آرٹسٹ تھے۔

اس خبر کے بعد ، مداحوں اور مشہور شخصیات کی ایک بڑی تعداد فرہاد کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے ابدی امن کے لئے دعا کرنے کے لئے اپنے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر جا پہنچی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button