بھارت کے مشہور گلوکار خوفناک حادثے میں ہلاک

بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار دلجان  ضلع امرتسر کے شہر جنڈیالہ گرو کے قریب خوفناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

مشہور پنجابی گلوکار دلجان کی موت امرتسر میں ایک سڑک حادثے میں ہوئی ، انکا ایک نیا گانا اپریل کو ریلیز ہونےجارہا ہے، تاہم معروف گلوکار دلجان پنجاب کے ضلع امرتسر میں ایک سڑک حادثے میں چل بسے ہیں، یہ حادثہ منگل کی صبح سویرے چار بجے کے قریب پیش آیا، راہگیروں نے پولیس کو حادثے کی اطلاع دی، اطلاع ملتے ہی ، جنڈیالہ گرو تھانے کے انچارج انسپکٹر یاویندر سنگھ موقع پر پہنچے اور لاش کو اپنے ساتھ لے لیا ۔

دلجان گاڑی میں اکیلے تھے کیونکہ فیملی کینیڈا میں مقیم ہے،دلجان کی دو روز قبل شیئر کی گئی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق ان کے نئے گانے جلد ریلیز کیے جانے والے ہیں ۔

گلوکار کے والد مدن مدر کے مطابق بھی دلجان کا نیا گانا اپریل کو ریلیز ہونا تھا، وہ پیر کے روز اس سلسلے میں ایک میٹنگ میں شرکت کے لئے امرتسر گئے تھے کہ رات گئے واپسی کے دوران امرتسر جالندھر جی ٹی روڈ پر جنڈیالہ گرو کے قریب ان کے ساتھ حادثہ ہوگیا، اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ حادثے کی وجوہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پل قریب آرہا تھا ، کار ٹرک سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہوکر الٹ گئی، مسافر زخمی دلجان کو اسپتال لے جارہے تھے لیکن انہوں نےراستے میں ہی دم توڑ دیا ۔

 واضح رہے کہ ٹی وی پروگرام سرکشیترا میں ہندوستان اور پاکستان کے مابین گانے کے مقابلے میں دلجان فاتح نمبر دو رہے تھے، جبکہ حتمی فاتح پاکستان کے گلوکار نبیل تھے ۔

Back to top button