مشہور انڈین فیشن برانڈ کی لاہور میں شوٹنگ

لاہور : یہاں بالی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور کے شوہر اور نامور فیشن ڈیزائنر آنند آہوجا کے فیشن برانڈ ‘بھانے’ کی عکس بندی پاکستان کے شہر لاہور میں کی گئی ہے ۔

جی ہاں حال ہی میں آنند آہوجا کی جانب سے اپنے کپڑوں کے برانڈ ’بھانے‘ کا شوٹ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن کی سڑکوں پر کیا گیا ہے ۔

انکے شوہر آنند آہوجا کے فیشن برانڈ کیلئے پاکستانی ماڈلز کا ہی انتخاب کیا گیا ہے ، فیشن برانڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے لاہور کے علامہ اقبال ٹاؤن میں اپنا فوٹو شوٹ کیا ہے اور شہر کی خوبصورتی نے انہیں خاصہ متاثر بھی کیا ہے ۔

اس بات کا خیال رہے کہ آنند آہوجا کا برانڈ بھانے خواتین اور مردوں کے مغربی طرز کے لباس کا ایک برانڈ ہے ۔

اس فوٹو شوٹ کی تصویریں بھانے کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئیں ہیں جس کے بعد وہ سوشل میڈیا سائٹس پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button