فیصل قریشی کاغریب بچوں کے ساتھ افطار

رمضان میں ہر نیکی کا ثواب ہزار گناہ بڑھ جاتا ہے ، یہ مہینہ مخلوق خدا کے ساتھ محبت ، ہمدردی اور خیر خواہی کا ہے اور رمضان کی ابتداء کے ساتھ ہی اس عمل کی ترغیب کے لیے مختلف  سیاسی و سماجی شخصیات  اور فنکاروں کی جانب سے  مستحقین کو امداد کی فراہمی اور انکے ساتھ بھلائی کرنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونے لگتی ہیں، اسی ضمن میں فیصل قریشی اور انکی اہلیہ ثناء قریشی کی سیو اوور چلڈرن فاؤنڈیشن کے تحت غریب بچوں کے ساتھ افطاری کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔

اداکار فیصل قریشی نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں یہ لکھا کہ اس رمضان بچوں کو افطار کروائیں عزتِ نفس مجروح کیے بنا ، ساتھ ہی ہیش ٹیگ استعمال کیا کہ ’ جو خود کھاؤ وہ کھلاؤ‘ ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل قریشی نے اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ کراچی میں سڑک کے بچوں کے ساتھ پہلا  روزہ افطار کیا، فیصل قریشی نےانسٹا گرام پر افطار کی کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں بہت سے غریب  معصوم بچے نظر آرہے ہیں جن کے ساتھ اداکار کی فیملی نے گھر سے ساتھ لائے ہوئے کھانےسےافطار کیا۔

تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار نے غریب بچوں کو افطاری کراتے ہوئے کورونا ایس ا و پیز پر بھی عمل درآمد کیا ۔بچوں نے اداکار فیصل قریشی کے رواں سال کے رمضان کا پہلا افطار اپنے ساتھ شیئر کرنے پر خوشی محسوس کی ۔

Back to top button