ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی پاکستان کے نام

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف چار میچوں کی سیریز میں  1-3 سے فتح حاصل کرلی ،اس سے پہلے دورہ جنوبی افریقہ میں ہی ون ڈے سیریز بھی پاکستان اپنے نام کرواچکا ہے۔

گزشتہ روز سیریز کا آخری میچ سینچورین میں کھیلا گیا جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،جنوبی افریقہ کی طرف سے ملان اور وین ڈرڈوسن نے جنوبی افریقہ کے لیے  57 رنز کی شراکت کھیلی جبکہ  پروٹیاز کی ٹیم  میں وین ڈر ڈوسن نے52، ملان نے33، ایڈن مارکرم نے 11، کلاسن  نے09، لنڈےنے3، ویان ملڈر نے6 اور مگالا نے7رنز بناکر پاکستان کو 145 رنز کا ہدف دیا پاکستان کی جانب سےشاہین اور نواز نے ایک ایک، حارث رؤف نے 2 جبکہ فہیم اشرف اور حسن علی نے 3،3 وکٹ حاصل کیں۔

 پاکستان کی طرف سے پہلے آنے والے رضوان صفر پر آؤٹ ہوگئے ،  کپتان بابر اعظم نے24 اور فخر زمان نے34 گیندوں پر60 رنز بنائے اور دونوں نے 51 رنز کی شراکت کھیلی، محمد حفیظ نے 10، حیدر علی 3، آصف علی 5 اور فہیم اشرف 7 رنزجبکہ محمد نواز نےآخری اوور میں25 رنز کی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت دلوائی۔

پاکستان نے 145 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، فہیم اشرف میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

Back to top button