کراچی میں آج شدید گرمی کی پیش گوئی

طوفان کا خطرہ تو ٹل گیا لیکن گرمی نے کراچی میں قہر برپا کر رکھا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی لہر آج بھی جاری رہے گی، پیر کو کراچی میں پارہ 43  ڈگری تک جاپہنچا   تھا،تمام دن گرم ہواؤں اور لو  کے تھپیڑوں نے شہر کے گرد حصار بنائے رکھا اور رات تک بھی پارہ 36 سے چالیس ڈگری  سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

آج صبح سے کراچی میں درجہ حرارت   33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے  اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج بھی 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے اور یہ سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا، بدھ کے بعد  سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے ۔

بحیرہ عرب کا سمندری طوفان ٹائیفون تاؤتے کے کراچی کے 580 کلو میٹر کی دوری پر ہونے کی وجہ سے  کراچی کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ تو نہیں لیکن کراچی  میں آج اور کل میں شدید گرم ہوائیں اور لو چلنے کاامکان ہے اور موسم بھی انتہائی گرم رہے گا۔

آج سے 19 مئی تک ٹھٹھہ ، سجاول اور میر پور خاص میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ٹائفون تاؤتےطوفان کے مرکز میں ہوا کی رفتار ایک سو پچاس سے بڑھ کر ایک سو ستر کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button