زیادہ بارشیں ڈینگی کا سبب – احتیاط لازم

اسلام آباد : بارشوں کے موجودہ دور نے ڈینگی لاروا کا خطرہ بڑھا دیا ہے ، جس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے پورے ملک میں اس ہفتے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔

بدھ کو انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد علی نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ موسم کی بدلتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انسداد ڈینگی پلان پر نظر ثانی کریں ۔

ڈی سی نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ مچھر لاروا کی افزائش کو کنٹرول کریں کیونکہ ڈینگی سے لڑنے کا یہی واحد راستہ ہے ۔ محمد علی نے خبردار کیا ہے کہ ستمبر ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے انتہائی اہم مہینہ ہوتا ہے ۔

انہوں نے شہریوں پر بھی زور دیا کہ وہ جنک یارڈز ، اسکولوں اور زیر تعمیر عمارتوں کی صفائی پر نظر رکھیں جو ڈینگی لاروا کے پھیلاؤ کا باعث بنتی ہیں اور کسی جگہ کو گیلے یا ٹھہرے ہوئے پانی کے ساتھ نہ چھوڑیں ۔

جناب ڈی سی نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ، ڈینگی اور کوویڈ 19 کو شکست دینے کے لیے کمیونٹی کی موثر شرکت کے لیے ایک بھرپور آگاہی مہم بھی ضروری ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button