یورپا لیگ ٹرافی ویلا ریال کے نام

ویلا ریال نے پہلی بار یورپ کے دوسرے بڑے  کلب فٹبال  ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرالیا۔ویلا ریال نے گراؤنڈ کے چکر لگا کر کامیابی کا جشن منایا۔

یورپا لیگ کے سنسنی خیز فائنل مقابلہ میں اسپینش فٹ بال کلب ویلا ریال نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو  شکست سے دوچار کردیا۔

پہلے ہاف میں ویلا ریال نے گول کرکے برتری حاصل کی  لیکن دوسرے ہاف میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔

مقررہ وقت  تک مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا جسکے بعد فیصلہ پینیلٹی ککس پر چھوڑا گیا ۔دونوں ٹیموں نے شاندار ککس لگائیں۔

ویلا ریال نے  سابق چیمپین مانچسٹر یونائیٹڈ کو پینیلٹی ککس پر شکست دی،دونوں ٹیموں نے لگاتار پینیلٹی ککس پر 21 گول کیے تاہم آخری کک پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے گول کیپر  ڈیوڈسے بال مس ہوکر کارٹ   میں جانے سے رہ گئی  اور یوں  یہ پینیلٹی کک فیصلہ کن ثابت ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button