انگلینڈ سمجھتا ہے وہ کھیل کر احسان کریگا، وزیراعظم

اسلام آباد : پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے بھارت سے شروع کی گئی جعلی بات پر اسٹیڈیم کے اندر سے ٹور منسوخ کیا تھا ۔

یہ بات برطانوی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی طرف سے دورہ پاکستان ختم کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہی ۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا کا امیر ترین بورڈ ہونے کے باعث بھارت عالمی کرکٹ کوکنٹرول کرسکتا ہے ۔

اس لیے ان کا جوجی چاہتا ہے وہ کہتے ہیں اورکسی میں اتنی جرات نہیں کہ وہ بھارت کے ساتھ ایسا مزاق کرسکے ۔

جناب عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ میں آج بھی شاید یہ احساس پایا جاتا ہے کہ وہ پاکستان جیسے ممالک سے کھیل کر ان پر کوئی احسان کر رہے ہیں ۔

محترم وزیراعظم صاحب نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ایسے وقت پر انگلینڈ گئی تھی جب کوئی ٹیم وہاں جانے کو تیار نہ ہوتی تھی ، اگر ایسا ان کے ساتھ ہوتا تو اس وقت ان کے کیا احساسات ہوتے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button