انگلینڈ نے کردیا کلین سوئپ

سیریز میں کلین سوئپ سے بچنے کے لیے پاکستانی  ٹیم نے اپنی ساری صلاحیتیں لگادیں تاہم کلین سوئپ سے بچ نہ سکے۔

سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس پر پاکستانی کھلاڑیوں نے انگلینڈ کی ٹیم پر رنز کی برسات کردی۔

بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے جیت کے لیے انگلینڈ کو 332 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 331 رنز بنائے ۔

کپتان بابر اعظم نےانگلینڈ کو 158 رنزداغ دیے ، 14 چوکوں کے ساتھ4 بلند و بالا چھکے بھی رسید کیے۔

محمد رضوان نے تیز رفتار 74 رنز اسکور کیے ، امام الحق نے بھی 56 رنز اسکور میں جوڑ دیے جبکہ اوپنر فخر زمان 6 رنز سے زیادہ اسکور نہ کرسکے اور آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

صہیب مقصودبھی  8 رنزہی بناسکے، فاسٹ بولر حسن علی نے 4 رنز بنا ئے، فہیم اشرف 10 رنز جبکہ شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی طرف سے ثاقب محمود نے تین اور برینڈن کیرس نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ میٹ پارکنسن ایک ہی وکٹ حاصل کرسکے۔

انگلینڈ کی اننگ

دوسری جانب فل سالٹ نے پہلے اوور میں شاہین آفریدی کو 4 چوکے داغ کر انگلینڈ کی اننگ کادھواں دھار آغاز کیا لیکن دوسرے اوور میں حسن علی نے ڈیوڈ مالان کو صفر پر بولڈ کردیا۔

تاہم فل سالٹ ،جیک کرولی کے ساتھ مل کر اسکور 53 تک  لے گئے ، لیکن 37 رنز کی اننگ کھیلنے کے بعد حارث رؤف کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔

انگلینڈ کی تیسری وکٹ زیک کرولی کی شکل میں اس وقت گری جب حارث رؤف نے انکی  جارحانہ اننگز (جس میں سات چوکے شامل تھے) کا خاتمہ کیا  ۔ آل راؤنڈر اور قائم مقام کپتان بین اسٹوکس 28 گیندوں پر 32 رنز بنا کر شاداب خان کی بال پرمحمد رضوان کے ہاتھوں کیچ  آؤٹ ہوئے۔

جیمز وانس اور دوسرےمیچ کے ہیرو لوئس گریگوری نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور چھٹی وکٹ کے لئے 129 رنز کی شراکت میں اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچایا۔ جیمز وانس نے مشکل حالات میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی لیکن حارث رؤف نے انکی 102 رنز کی اننگز کا اختتام 294 کے مجموعی اسکور  پرکیا۔

گریگوری نے  اس  باربھی  بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنے کیریئر کے شاندار 77 رنز کھیلنے کے بعد حارث رؤؤف کا شکار بن گئے۔ انگلینڈ کی 7 وکٹیں گرنے کے بعد بریڈن کارس اور کریگ ایورٹن نے دو اوورز قبل اپنی ٹیم کو زبردست  فتح دلادی۔

اس طرح ناتجربہ کار انگلش ٹیم نے ون ڈے سیریز میں 0-3 سے  پاکستان کوکلین سوئپ  کردیا۔

پاکستان کی طرف سے حارث رؤف چار وکٹ لے کرکامیاب ترین  بولر رہے جبکہ شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جیمز وانس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ثاقب محمود کو سیریز کے بہترین پلیئر کا ایوارڈ ملا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button