فائنل میں ہوں گے انگلینڈ اور اٹلی

یورپین فٹبال کی سب سے بڑی لیگ ،یورو کپ کے فائنل میں رسائی کی جنگ انجام کو پہنچی  اور یورو کپ اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا۔

پہلے سیمی فائنل میچ میں اٹلی اور اسپین مد مقابل آئیں جہاں اٹلی نے  سنسنی خیز مقابلے  کے بعد اسپین کو شکست دے دی۔اہم میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔

لندن میں ہونے والے اس میچ میں دونوں جانب سے برابری کا مقابلہ دیکھنے میں آیا،دونوں جانب سے مسلسل گول کارٹ کی جانب حملے جاری رہے،مگر پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔

دوسرے ہاف کے 15ویں منٹ میں اٹلی کی جانب سے  فیڈریکونے گول اسکور کیا۔کھیل ختم ہونے سے 10 منٹ قبل موراتانے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت میں اور پھر اضافی وقت میں مقابلہ برابر رہا۔میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پینلٹی ککس کا سہارا لیا گیا جس میں اٹلی نے 4 اور اسپین نے 2 گول اسکور کیے۔

یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھی ہائی وولٹیچ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔لندن میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ڈنمارک کوسنسنی خیز مقابلے میں  1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

انگلینڈ کی جانب سے سائمن اور ہیری کین نے گول کیے۔ڈنمارک کا واحد گول مکل ڈیمسگارڈ نے کیا۔ فائنل میں اٹلی اور انگلینڈ مد مقابل ہوں گی۔ماہرین کے مطابق انگلش ٹیم کے پاس 1965 ورلڈ کپ کے بعد فٹ بال کا بڑا ٹائٹل جیتنے کا  یہ سنہری موقع ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button