کراچی کی گلیوں سے بھی تجاوزات گرا دی جائیں

تازہ خبر کراچی : کراچی میں سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں اب گلی، محلوں میں قائم تجاوزات بھی گرا دی جائیں گی ۔

یہ اعلان سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کو گرانے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کے ڈی ایم سی ایڈمنسٹریٹر زگلی، محلوں، فٹ پاتھ اور سٹرکوں سے تجاوزات کو مکمل ختم کریں گے ۔

آج کی عدالت نے کراچی کے تمام ڈی ایم سی ایڈمنسٹریٹرز کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کے گلی، محلوں، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قبضے سے متعلق فوری رپورٹ پیش کریں ۔

مزید اور سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا ہے کے بتایا جائے ہر حدود میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیا پیش رفت ہوئی ہے ۔

دوسری جانب کراچی سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے ۔

آج کے عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور گرانے کے لیے جدید ڈیوائسز کا استعمال کیا جائے گا ، وہ طریقہ کار اختیار کیا جائے گا جس طرح دنیا بھر میں عمارتیں گرائی جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ عدالت نے کہا ہے کے جدید ڈیٹونیشن کا استعمال دنیا بھر سمیت بھارت میں بھی استعمال کیا جارہا ہے لہٰذا یقینی بنایا جائے کہ نسلہ ٹاور گرانے کے دوران کوئی نقصان زیادہ نہ ہو ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button