وائٹ واش کے بعد دوبارہ سامنا

ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستانی شاہینوں کا ایک اور مشکل امتحان  آگیا ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز آج جمعہ سے شروع ہوگی۔

پاکستان اور انگلینڈ  کے مابین مختصر فارمیٹ (ٹی ٹوئنٹی)کی سیریز کا پہلا میچ آج  16 جولائی بروز جمعہ کونوٹنگھم ،انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔ون ڈے سیریز سے پہلے کورونامثبت آنے کے سبب ون ڈے سیریز نہ کھیل سکنے والے کپتان ایون مورگن سمیت 9 کھلاڑیوں کی انگلینڈٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

انگلینڈ کی اعلان کردہ ٹیم میں معین علی، ڈیوڈ ملان، میٹ پارکنسن، عادل رشید ، جونی برسٹو ،جیک بال ، لوئس گریگوی، کرس جارڈن، ڈیوڈ ویلے ، جوز بٹلر ،ٹام کرن ، لیام لیونگسٹن، ثاقب محمود ،جیسن روئے اور ٹام بنٹن شامل ہیں۔

قومی کھلاڑی آج نوٹنگھم میں پریکٹس کریں گے۔انگلینڈ کو ہرانے کے لیے بیٹنگ،باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کریں گے۔سینئر بلے باز محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کےلیے اہم ہیں۔فام میں واپس آکر اعتماداورمومنٹم بلند کریں گے۔

محمد حفیظ نے یہ بھی کہا  ہےکہ وہ کیریئر کے آخری مرحلے میں ہیں اور اپنی میراث چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button