ایکتا کپور کا اریبہ حبیب کو جواب

کہا جاتا ہے کہ آرٹ سرحدوں کو نہیں جانتا ہے اور اریبہ حبیب کا پروڈیوسر اور ہدایتکار ایکتا کپور کے ساتھ  خوشگوار الفاظ کا تبادلہ اس بات کا ثبوت ہے۔

قدم قدم عشق  کی اداکارہ  اریبہ حبیب نے حال ہی میں شروع ہونے  والی ہندی رومانوی ویب سیریز "بروکن بٹ بیوٹی فل ” کی سوشل میڈیا پر تعریف کی ،جس پر انہیں سراہتے ہوئے اس ویب سیریز کی پروڈیوسر اور ہندوستان کی  نامور شوبز شخصیت ایکتا کپور نےان کی خوبصورتی کی تعریف کی۔

ایکتا کپور نے پوسٹ کو ڈرامے کے اختتام پر دکھائے جانے والے سب ٹائٹلز کی ویڈیو کے ساتھ شیئر کیا  جیسے انہوں نے ابھی اس شو کو ختم کیا ہے اور ساتھ لکھا کہ اگلا حصہ ضرور دیکھیں ۔

دونوں ممالک کے مابین بڑھتی کشیدگی کے باوجود  اریبہ حبیب  نے ہندوستانی شو کی ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تعریف کی اور اسکے جواب میں پروڈیوسر ایکتا کپور نے گرم جوشی کا اظہار کرتے ہوئےعوامی سطح پر پذیرائی کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ایکتا کپور نے لکھا "آداب ، سرحد پار سے محبت کا شکریہ”۔

واضح رہے  کہ اریبہ حبیب گزشتہ دنوں کئی بار بین ہونے والے ڈرامے "جلن "کا حصہ تھیں  اور اس  ڈرامے کے باعث پزیرائی حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی  شروع کیا ہے۔

اریبہ حبیب کے یوٹیوب چینل نے  چند دنوں میں  کافی مقبولیت حاصل کرلی ہے اور چینل پر صرف تین ویڈیوز ہونے کے باوجود  انکے 22 ہزار سے زیادہ سبسکرائبر ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button