عید ایک ساتھ یا الگ الگ فیصلہ آج ہوگا

سعودی عرب کی چاند دیکھنے والی کمیٹی نے بتایا کہ شوال کے مہینے کا چاند تمِر رصد گاہ سے نہیں دیکھا جاسکا۔
شاہی عدالت نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ہلال ڈیپارٹمنٹ نے منگل کی شام رمضان المبارک کی مناسبت سے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں ام القراء کیلنڈرکے مطابق ماہ شوال کے ہلال چاند کو دیکھنے کا جائزہ لیا گیا۔
بیان کے مطابق چونکہ چاند دکھائی نہیں دیا لہذامحکمہ نے فیصلہ کیا کہ بدھ کو رمضان کا 30 واں دن ہوگا ، اور عید الفطر جمعرات کو شروع ہوگی۔

سپریم کورٹ نے شاہ سلمان ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، سعودی شہریوں اور مکینوں اور تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی آمد پر مبارکباد پیش کی عیدالفطر برطانیہ سمیت یورپی براعظم میں 13 مئی بروز جمعرات منائی جائے گی ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی برطانیہ نے بدھ کو اعلان کیا ۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی برطانیہ کے منتظم اسلام علی شاہ نے کہا ، "رمضان کے مقدس مہینے میں 30 دن پورے ہوں گے” ،”شوال کا چاند یورپ اور برطانیہ میں نہیں دیکھا گیا لہذا شوال کا مہینہ جمعرات 13 مئی سے شروع ہوگا”۔

اسلام علی شاہ نے بتایا کہ عید الفطر 1442 ہجری یورپ اور برطانیہ میں 13 مئی کو منائی جائے گی۔

امریکا میں عید

ادھر شمالی امریکہ کی سینٹرل ہلال کمیٹی نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ اعلان آنے تک اپنے روزے جاری رکھیں۔
بدھ کو کمیٹی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کہا ، "براہ کرم جب تک کوئی اعلان نہ ہو تب تک اپنے تراویح اور رمضان اعمال کو جاری رکھیں”۔

EST سی ایچ سی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ، "شوال 1442 کے لئے ہلال کی پیدائش 11 مئی 2021 ، منگل کو دوپہر2:59 بجے کوہوگی”۔ (18:59 UTC)

پاکستان میں عید خلیجی اور یورپی ممالک کے ساتھ ہوگی یا نہیں اسکا فیصلہ آج ہوگا۔ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکز رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

Back to top button