عید اسپیشل ٹرین اور ٹرانسپورٹ بحال

شہریوں کو عید کی چھٹیاں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ گزارنے میں آسانی کے لیےوزارت ریلوے نے جمعرات کے روز عید الفطر کے موقع پر کوویڈ 19 کے خلاف معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) پر عمل کرتے ہوئے 10خصوصی ٹرینیں چلانے کی اجازت دی ہے کیونکہ عیدکے دوران موجودہ ٹرینوں پر بوجھ بڑھتا ہے۔

کراچی سے لاہور جانے والی عید کی پہلی خصوصی ٹرین کل 7 مئی کو روانہ ہوگئی جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین بھی کل ہی چلائی گئی جبکہ مزید دو خصوصی مسافر ٹرینیں 9 اور 11 مئی کو کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہوں گی ،906 مسافروں والی ٹرین میں ایس ا و پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے 70 فیصد یعنی 696 افراد کو ٹکٹ فراہم کیے گئے۔

واضح رہے 2مئی کو پاکستان ریلوے (پی آر) نے مہلک کوویڈ 19 کی تیسری لہر کے پیش نظر مسافر ٹرینوں کے کام کو محدود کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کراچی سے راولپنڈی جانے والی عید اسپیشل ٹرین 11 مئی کو روانہ ہوگی ، جبکہ کراچی سے ملتان جانے والی ٹرین 12 مئی کو روانہ ہوگی۔

فیصل آباد بس اڈوں پر گزشتہ روز ایسا و پیز کی خوب خلاف ورزیاں جاری رہیں ،50 فیصد مسافروں کو سوار کرانے کے بجائے گنجائش سے زائد مسافروں کو سوار کرایا گیا ،ٹرانسپورٹ عملے اور ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ مسافروں کی تعداد اس قدر ہے کہ اگر دو سیٹ پر ایک مسافر کو سوار کرایا جائے گا تو گاڑیاں پوری نہیں پڑیں گی۔

دریں اثنا خیبر پختونخواہ نے بھی عوام کی سہولت کے پیش نظر ہفتہ اور اتوار کو بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button