عید کی چھٹیاں، کب سے کب تک؟

وفاقی حکومت نے عیدالاضحی کے لئے تین دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیر کو  متفقہ  اور حتمی فیصلہ کیا ہے کہ عیدالاضحی کے لئے تین دن کی تعطیلات  جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری تعطیلات 20 ، 21 ، اور 22 جولائی کو ہوں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے تین دن کی تعطیل کے لئے پیش کی گئی سمری کو منظوری دے دی ہے۔ مزید یہ کہ سرکاری ملازمین کو عید کے تیسرے دن  ملازمت پر حاضر ہونا پڑے گا۔

بعد ازاں وزارت داخلہ نے منگل کو چھٹیوں کی  حتمی تاریخوں کی تصدیق کے لئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان 21 جولائی کو عید الاضحٰی منائے گا۔ اس فیصلے کا اعلان کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کےمنعقدہ  اجلاس کے بعد کیا گیا تھا۔

صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں نے اپنے ہیڈ کوارٹر میں ایک ساتھ ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے ملاقات بھی  کی تھی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button