ای – بے جلد کرپٹو کرنسی قبول کرنا شروع کردیگا

اب ای – بے بھی اپنی مصنوعات کی ادائیگی کے لیے جلد کرپٹو کرنسی قبول کرنا شروع کردیگا جبکہ ٹیسلا پہلے ہی اپنی الیکٹرک کاروں کی ادائیگی کے طور پر بٹ کوائن کو قبول کررہا ہے

آجکل بہت سی کمپنیوں کی ایک بڑی ہوئی تعداد نے ادائیگی کی شکل کے طور پر ورچوئل کرنسیوں کو قبول کرنا شروع کردیا ہے ۔ جن میں ٹیسلا پہلے ہی اپنی الیکٹرک کاروں کی ادائیگی کے طور پر بٹ کوائن کو قبول کررہا ہے ، جبکہ ادائیگیوں والی سب سے بڑی کمپنی پے پال نے گذشتہ سال صارفین کو اپنے آن لائن والٹ کو استعمال کرتے ہوئے کریپٹو کرنسیوں کو خریدنے ، فروخت کرنے اور رکھنے کی اجازت دے دی تھی۔

ای بے نے رائٹرز کو ایک بیان میں بتایا کے ، "ہم ہمیشہ ادائیگی کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی مختلف اقسام کو دیکھتے رہتے ہیں اور اس کا جائزہ لیتے رہتے ہیں فی الحال اس پر عمل کا ہمارے پاس کوئی فوری منصوبہ نہیں ہے ، لیکن یہ کرپٹو کرنسی ایک ایسی چیز ہے جس پر ہم نگاہ رکھے ہوئے ہیں "۔

سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیمی اینیون نے کہا کہ ورچوئل کرنسی کو قبول کرنا ایک آپشن ہے جس کو کمپنی دیکھ رہی ہے ۔

Back to top button